”بچی کے ماموں نے دو بار بد فعلی کا نشانہ بنا یا “ننھی بچی عوض نور سے زیادتی کرنے والے ملزم کا تہلکہ خیز اعتراف

”بچی کے ماموں نے دو بار بد فعلی کا نشانہ بنا یا “ننھی بچی عوض نور سے زیادتی ...
”بچی کے ماموں نے دو بار بد فعلی کا نشانہ بنا یا “ننھی بچی عوض نور سے زیادتی کرنے والے ملزم کا تہلکہ خیز اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )نوشہرہ میں ننھی پری عوض نور کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ بچی کے ماموں نے دو بار بد فعلی کا نشانہ بنایا، انتقاماً بچی کے ساتھ زیادتی کی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نوشہرہ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی بچی عوض نور کے ملزم نے عدالت میں تہلکا خیز انکشافات کئے ہیں۔عدالت کے رو برو اعتراف جرم کرتے ہوئے ملزم نے کہا کہ بچی کے ماموں نے اسے دو بار زیادتی کا نشانہ بنایا تھااس نے کہا کہ اس نے انتقام لینے کی خاطر بچی کو چیز دلانے کے بہانے کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔اس نے کہا کہ اس دوران بچی نے شور مچانا شروع کر دیا اور شور سے ڈرتے ہوئے اس نے گلا دبا کر بچی کو قتل کر دیا مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔