کیا حکومت میں تبدیلی آنے والی ہے؟ ن لیگ کو کیا یقین دہانی کروائی گئی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

کیا حکومت میں تبدیلی آنے والی ہے؟ ن لیگ کو کیا یقین دہانی کروائی گئی؟ بڑا ...
کیا حکومت میں تبدیلی آنے والی ہے؟ ن لیگ کو کیا یقین دہانی کروائی گئی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن اور طاقتور حلقوں کے درمیان معاملات طے پا جانے کی افواہیں کچھ دنوں سے گردش میں ہیں اور اب مسلم لیگ ن کے ذرائع نے ان افواہوں کے درست ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایک رکن اسمبلی نے دعویٰ کیا ہے کہ” ان کی پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی سیاست میں واپسی کے معاملے کے سوا تمام مسائل پر تصفیہ ہو گیا ہے۔اب مسلم لیگ ن اور اسٹیبلشمنٹ ایک ڈیل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ ایک بارجب یہ ڈیل فائنل ہوتی ہے تو مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف پاکستان واپس آئیں گے اور ’اِن ہاﺅس‘ تبدیلی کا پراسیس شروع کریں گے۔“مسلم لیگ ن کے اس رہنماءنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ ”اِن ہاﺅس تبدیلی کے نتیجے میں ایک قومی حکومت قائم کی جائے گی جس میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف شامل نہیں ہو گی۔ اس کے بعد انتخابی اصلاحات اور معاشی استحکام پر کام ہو گیا اور پھر نئے انتخابات کرائے جائیں گے۔“

مریم نواز کے معاملے پر لیگی رہنماءکا کہنا تھا کہ ”اس وقت صرف مریم نواز کی سیاست میں واپسی کا مسئلہ ہے جس پر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اتفاق نہیں ہو پایا۔ اسٹیبلشمنٹ بظاہر میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف کی سیاست میں واپسی کو پسند نہیں کر رہی، کیونکہ انہوں نے حالیہ سالوں میں اسٹیبلشمنٹ کے متعلق انتہائی سخت موقف اپنائے رکھا۔ تاہم شریف فیملی مریم نواز کی سیاست میں واپسی چاہتی ہے لیکن اگر اسٹیبلشمنٹ نہیں مانتی تو شریف فیملی اس مسئلے پر اڑے گی نہیں اور مریم نواز کوپارٹی کے مستقبل کی خاطر کچھ وقت کے لیے سیاست سے باہر رہنے کی یہ کڑوی گولی نگلنے کو کہہ دیا جائے گا۔ اگر معاملات منصوبے کے مطابق چلتے رہے تو ہم مولانا فضل الرحمن کے ساتھ بھی راستے الگ کر لیں گے کیونکہ وہ تصادم کا راستہ اپنانا چاہتے ہیں اور اگر معاملات منصوبے کے مطابق نہیں چلتے تو پارٹی مولانا فضل الرحمن کی کسی تحریک کی حمایت کرنے پر غور کر سکتی ہے۔“

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور