نئے سال کی سب سے شرمناک ایجاد سامنے آگئی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی نے انسانیت کو بے بہا فوائد سے بہرہ مند کیا ہے، وہیں اپنے جلو میں کچھ ایسی اخلاق باختگیاں بھی لے کر آئی ہے کہ سن کر شیطان بھی شرم سے منہ چھپاتا پھرے۔ جنسی گڑیائیں اس کی ایک مثال ہیں۔ نئے سال میں اب ان جنسی گڑیاﺅں کا نیا ورژن متعارف کروانے کی تیاری کی جا چکی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جنسی گڑیائیں بنانے والی بڑی کمپنی ’رئیل ڈول‘ نے امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونے والے فحش فلمی میلے میں اپنی جنسی گڑیاﺅں کے نئے اور جدید ورژن متعارف کروانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اے وی این اڈلٹ انٹرٹینمنٹ ایکسپو (AVN Adult Entertainment Expo)نامی یہ میلہ لاس ویگاس میں ہر سال ہوتا ہے جس میں فحش فلم انڈسٹری کے سینکڑوں اداکاروں اور اداکاراﺅں سمیت ہزاروں لوگ شریک ہوتے ہیں۔ اس میلے میں جنسیت سے متعلق اشیاءبنانے والی کمپنیاں اپنے سٹالز بھی لگاتی ہیں۔ رئیل ڈول نے حالیہ کئی سالوں سے اس میلے میں شرکت نہیں کی تاہم اس سال کمپنی کی طرف سے منتظمین کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ میلے میں شرکت کرے گی اور وہاں اپنے جنسی روبوٹس کے نئے ورژن متعارف کروائے گی۔