یورپ کا وہ ملک جہاں آپ صرف 150 روپے میں مکان خرید سکتے ہیں

یورپ کا وہ ملک جہاں آپ صرف 150 روپے میں مکان خرید سکتے ہیں
یورپ کا وہ ملک جہاں آپ صرف 150 روپے میں مکان خرید سکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ میں اپناگھر خریدنا ہر کس و ناکس کے بس کی بات کہاں، مگر آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ اٹلی میں ایک ایساقصبہ بھی ہے جہاں آپ صرف 150روپے میں گھر خرید سکتے ہیں۔ دی مرر کے مطابق یہ قصبہ اٹلی کے جنوبی علاقے کیمپانیا میں واقع ہے جس کا نام بیساشیا (Bisaccia)ہے جہاں آپ صرف 1یورو میں گھر خرید سکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس قصبے کی آبادی بہت کم ہو گئی ہے۔ لوگوں بڑے شہروں میں منتقل ہو چکے ہیں اور قصبے کے زیادہ تر گھر خالی پڑے ہیں۔ چنانچہ اب میئر نے آبادی میں اضافے کے لوگوں کو اتنے سستے گھر فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے مگر اس کی کچھ شرائط بھی رکھی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جو شخص اس قصبے میں گھر خریدے گا اسے وہیں مستقل رہائش رکھنی ہو گی اور مقامی کمیونٹی کا حصہ بننا ہو گا۔ اسے خود ہی گھر کی تزئین و آرائش اور تعمیر و مرمت بھی کرانی ہوگی۔سی این این ٹریول کے مطابق میئر نے قصبے کے 90گھر ایک یورو کی قیمت میں فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میئر کا کہنا تھا کہ ”مجھے امید ہے کہ اس طرح ہم ایک بار اس قصبے کو پھر سے آباد کر سکیں گے۔“ واضح رہے کہ اٹلی کے بے شمار دورافتادہ قصبات ایسے ہیں جہاں اتنے ہی سستے گھر دیئے جا رہے ہیں۔ ان میں سسلی کا ایک قصبہ بھی شامل ہے۔ اس کے میئر نے بھی 1یورو میں گھر فروخت کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -