میرے پاس تم ہو کی آخری قسط سے پہلے پاکستانی انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان لے آئے

میرے پاس تم ہو کی آخری قسط سے پہلے پاکستانی انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان لے آئے
میرے پاس تم ہو کی آخری قسط سے پہلے پاکستانی انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان لے آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں اور پی ٹی وی ڈراموں کے اس دور کی یاد دلا دی ہے جب ڈرامے کے وقت سڑکیں سنسان ہو جایا کرتی تھیں۔ سوشل میڈیا پر بھی اس ڈرامے کا تذکرہ تسلسل کے ساتھ ہوتا رہا۔ اب یہ ڈرامہ اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی آخری قسط سنیما گھروں میں دکھائے جانے کا اعلان ہو چکا ہے مگر آخری قسط سے پہلے ہی پاکستانیوں نے انٹرنیٹ پر ڈرامے کے متعلق ایسے فقرے چست کیے کہ ہنسی کا طوفان آ گیا۔ ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق ایک صارف نے ٹوئٹر پر اکشے کمار کی ایک فلم کا سین پوسٹ کیا جس میں اکشے کمار، جانی لیور اور دیگر اداکارہ سرپٹ بھاگ رہے ہوتے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ صارف نے لکھا کہ ”میرے پاس تم ہو کی آخری قسط دیکھنے کے لیے لوگ سنیما کا ٹکٹ خریدنے جا رہے ہیں۔“
میرے پاس تم ہو کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اسی نام سے ایک سٹیج ڈرامہ جاری ہے جس میں نسیم وکی اور قیصر پیا فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے اس سٹیج ڈرامے کا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”میرے پاس تم ہو سستے میں دیکھیں۔“ایک شخص نے کہا کہ ”جو لوگ میرے پاس تم ہو سنیما میں دیکھنے گئے ان کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے۔ “ایک شخص نے مسٹربین کی لفٹ کے لیے گاڑی کا انتظار کرنے کی’معروف‘ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”پاکستانی میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کا انتظار کرتے ہوئے۔“ایک صارف نے میرے پاس تم ہو کے سین کا ایک سکرین شاٹ پوسٹ کیا جس میں ہیروئن شوہرکو دھوکا دینے اور سب کچھ کرنے کے بعد قرآن مجید پڑھ رہی ہوتی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ صارف نے لکھا کہ ”میری والدہ نے یہ سین دیکھ کر کہاتھا کہ 900چوہے کھا کے بلی حج کو چلی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -