حکومت کی حریم شاہ اور صندل خٹک کا نام و نشان مٹانے کی کوشش، بڑا حکم جاری

حکومت کی حریم شاہ اور صندل خٹک کا نام و نشان مٹانے کی کوشش، بڑا حکم جاری
حکومت کی حریم شاہ اور صندل خٹک کا نام و نشان مٹانے کی کوشش، بڑا حکم جاری

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ اور صندل خٹک نے پاکستان کی سیاسی آب و ہوا آلودہ کرنے کی کافی کوشش کی جو کسی حد تک کامیاب بھی رہی مگر اب ان کا مکو ٹھپنے کے لیے بڑا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چینی ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ کو ایک خط لکھا ہے جس میں حریم شاہ اور صندل خٹک کی ویڈیوز ہٹانے کو کہا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر ٹک ٹاک پی ٹی اے کی درخواست پر حریم شاہ اور صندل خٹک کی ویڈیوز نہیں ہٹاتی تو ممکنہ طور پر پاکستان میں اس ایپلی کیشن پر پابندی عائد ہو سکتی ہے۔ پی ٹی اے کی طرف سے ٹک ٹاک کمپنی کو دونوں لڑکیوں کے اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کرنے کو نہیں کہا گیا۔ صرف ویڈیوز ہٹانے کو کہا گیا ہے جن سے انہیں شہرت ملی۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی پی ٹی اے ٹک ٹاک سے لوگوں کی ویڈیوز ہٹانے کے معاملے پر رابطہ کر چکی ہے اور پی ٹی اے کی درخواست پر ٹک ٹاک نے 90فیصد متنازعہ ویڈیوز ہٹا بھی دیں۔ اب حریم اور صندل کے معاملے پر کمپنی کیا موقف اختیار کرتی ہے، اس کا پی ٹی اے کو انتظار ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور