جعلی پاسپورٹ استعمال کر کے شادی کرنے والا دولہا بے نقاب ہوگیا

جعلی پاسپورٹ استعمال کر کے شادی کرنے والا دولہا بے نقاب ہوگیا
جعلی پاسپورٹ استعمال کر کے شادی کرنے والا دولہا بے نقاب ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی پاسپورٹ دکھا کر مصر کی بیوہ خاتون سے شادی کرنے والا دولہا بے نقاب ہو گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ملزم اردن کا شہری تھا جس کی سوشل میڈیا کے ذریعے اس مصری خاتون سے ملاقات ہوئی جو چار بچوں کی ماں تھی۔ ملزم نے اسے بتایا کہ وہ متحدہ عرب امارات کا شہری ہے اور بہت بڑے بزنس کا مالک ہے۔ اس نے اسے یقین دلانے کے لیے اپنا متحدہ عرب امارات کا جعلی پاسپورٹ بنوا کر اس کی تصویر بھی اسے بھیج دی۔
خاتون اس کے جھانسے میں آ گئی اور شادی پر رضامند ہو گئی۔ یہ شخص مصر گیا جہاں قاہرہ میں ان دونوں نے شادی کر لی۔ شادی کے بعد یہ شخص واپس متحدہ عرب امارات آ گیا۔ چند دن بعد خاتون اس کے پاس امارات آنے کے لیے مصر میں اماراتی سفارتخانے گئی تاکہ اپنے میرج سرٹیفکیٹ کی تصدیق کروا سکے۔ وہاں جب اس نے اپنے شوہر کے پاسپورٹ کی کاپی دی تو سفارتخانے نے پول کھول دیا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ اماراتی نہیں بلکہ اردن کا شہری ہے اور اس کا کوئی بزنس نہیں بلکہ وہ امارات میں نوکری کرتا ہے۔ یہ انکشاف ہونے پر خاتون نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیاہے۔

مزید :

عرب دنیا -