پاکستان آنے کا فیصلہ کیسے اور کب کیا؟ بنگلہ دیشی کپتان نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

پاکستان آنے کا فیصلہ کیسے اور کب کیا؟ بنگلہ دیشی کپتان نے پاکستانیوں کے دل ...
پاکستان آنے کا فیصلہ کیسے اور کب کیا؟ بنگلہ دیشی کپتان نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے محمود اللہ کی قیادت میں آج پاکستان پہنچ رہی ہے جو قذافی سٹیڈیم لاہور کو رونق بخشے گی۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بہت ٹال مٹول کے بعد اس دورے کی حامی بھری اور کئی کھلاڑیوں کے علاوہ کوچنگ عملے کے متعدد افراد بھی اس دورے سے انکار کر چکے ہیں جس کے بعد محمود اللہ کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔
محمود اللہ نے ایک انٹرویو میں پاکستان آنے سے متعلق فیصلہ کرنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر یقینا یہ ایک مشکل مرحلہ تھا کیونکہ میرے اہل خانہ اس حوالے سے تشویش میں مبتلا تھے تاہم بعد میں انہوں نے رضامندی ظاہر کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب میں بالکل بے فکر ہوں کہ میرے گھر والے پریشان نہیں ہیں اور اس دورے کو لے کر بالکل بھی دباﺅ کا شکار نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ دورہ پاکستان کے دوران ہمیں بہترین سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزید :

کھیل -