ناجائز تعلق قائم نہ کرنے پر 62 سالہ بزرگ نے نوجوان لڑکے پر تیزاب پھینک دیا

ناجائز تعلق قائم نہ کرنے پر 62 سالہ بزرگ نے نوجوان لڑکے پر تیزاب پھینک دیا
ناجائز تعلق قائم نہ کرنے پر 62 سالہ بزرگ نے نوجوان لڑکے پر تیزاب پھینک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) 62 سالہ بزرگ شہری نے غیر فطری ناجائز تعلق قائم نہ کرنے کی رنجش پر نوجوان کے اوپر تیزاب پھینک دیا۔
جنوبی پنجاب کے ضلع وہاڑی میں ایک بزرگ شخص نوجوان پر غیر فطری تعلق قائم کرنے کیلئے دباﺅ ڈالتا تھا، نوجوان نے انکار کیا تو 62 سالہ شہری اپنا آپا کھو بیٹھا اور نوجوان پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگیا۔ تیزاب گردی کے باعث نوجوان بری طرح جھلس گیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب وہاڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 62 سالہ ملزم کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف انسدادِ دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔