شکیب الحسن نے پاکستان آنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کیلئے پیغام جاری کر دیا

شکیب الحسن نے پاکستان آنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کیلئے پیغام جاری کر دیا
شکیب الحسن نے پاکستان آنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کیلئے پیغام جاری کر دیا

  



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بکی کے رابطہ کرنے کی اطلاع نہ دینے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 2 سالہ پابندی کے شکار بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شکیب الحسن نے پاکستان کا دورہ کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شکیب الحسن نے کہا کہ ”مجھے امید ہے کہ کھلاڑیوں کا سفر محفوظ رہے گا اور وہ ایک اچھی سیریز کھیلنے کے بعد واپس آئیں گے۔ سری لنکا نے حال ہی میں پاکستان کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کیا ہے اس لئے ہمیں بھی مثبت نتائج حاصل کرنا چاہئیں۔“

انہوں نے پابندی کے باعث کرکٹ سے دوری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ”جب آپ کسی چیز کیساتھ منسلک ہوتے ہیں، خواہ وہ آپ کو اچھی لگے یا بری، آپ اس کی کمی محسوس کرتے ہیں لیکن جب یہ پابندی ختم ہو جائے گی تو میرا احساس بھی دیگر کرکٹرز جیسا ہی ہو گا۔“

مزید : کھیل