”میں بابراعظم کی مدد کرنا چاہتا ہوں اور۔۔۔“ محمد حفیظ نے شاندار اعلان کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

”میں بابراعظم کی مدد کرنا چاہتا ہوں اور۔۔۔“ محمد حفیظ نے شاندار اعلان کر کے ...
”میں بابراعظم کی مدد کرنا چاہتا ہوں اور۔۔۔“ محمد حفیظ نے شاندار اعلان کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے تجربہ کار سینئر آل راﺅنڈرز محمد حفیظ اور شعیب ملک کو واپس سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں منعقدہ ٹریننگ کیمپ کے بعد گفتگو کے دوران یہ بتایا کہ وہ قومی سکواڈ میں واپسی کو کس طرح دیکھتے ہیں۔ محمد حفیظ نے شعیب ملک سے گفتگو کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ جونیئر کھلاڑیوں میں منتقل کرنے کے علاوہ بابراعظم کی بطور کپتان رہنمائی کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ”کرکٹ کی نئی نسل کیلئے سب سے بہترین کام یہ کیا جا سکتا ہے کہ اپنا تجربہ ان کیساتھ شیئر کیا جائے اور ایسا صرف الفاظ کے ساتھ ہی نہیں بلکہ عملی طور پر کرنا ہو گا۔ ہم نے اپنے سینئرز سے سیکھا کہ کرکٹ کیرئیر کو کامیاب کیسے بنانا ہے۔ میں نے اور شعیب ملک نے بطور کپتان دباﺅ کا سامنا کیا ہے لیکن اب ہم اپنی کارکردگی سے بابراعظم کو ناصرف اس دباﺅ سے محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ پاکستان کیلئے کامیابیاں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”پاکستانی کیپ پہننا میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے اور میں خوبصورت قذافی سٹیڈیم میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی کٹ پہن کر اترنے اور اپنے ملک کیلئے میچز جیتنے کیلئے بے تاب ہوں۔ مجھے آج بھی وہ دن یاد ہے جب میں نے ڈیبیو کیا تھا اور آج بھی مجھ میں وہ جذبہ موجود ہے، میرے لئے یہ کم بیک نہیں اور میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔“

مزید : کھیل