”شعیب اختر کو پیسہ چاہئے اس لئے ہماری تعریف کرتا ہے“ وریندر سہواگ نے ایک مرتبہ پھر عجیب و غریب بیان دیدیا

”شعیب اختر کو پیسہ چاہئے اس لئے ہماری تعریف کرتا ہے“ وریندر سہواگ نے ایک ...
”شعیب اختر کو پیسہ چاہئے اس لئے ہماری تعریف کرتا ہے“ وریندر سہواگ نے ایک مرتبہ پھر عجیب و غریب بیان دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز وریندرا سہواگ نے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب اختر کو بھارت سے پیسہ چاہئے، اس لئے وہ ہماری تعریف کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وریندر سہواگ نے ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر سے پہلے دوستی نہ تھی لیکن بعد میں وہ اچھا دوست بن گیا۔ شعیب اختر کو بھارت سے بزنس چاہئے اس لئے اسے ہماری تعریف تو کرنی ہی پڑے گی تبھی اسے بزنس مل سکتا ہے اور بیانات دینے کیلئے بھارت بلایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر کے جتنے بھی بیان دیکھ لیں، وہ بھارت کی تعریفوں کے پل باندھ دیتا ہے، پیسہ سب کچھ کروا دیتا ہے۔


وریندر سہواگ اس سے قبل بھی پاکستان مخالف بیانات دے چکے ہیں جبکہ چیمپینز ٹرافی 2017ءمیں انہوں نے ہی ’باپ اور بیٹا‘ کا سلسلہ شروع کیا تھا لیکن فائنل میچ میں بھارت کی شکست کے بعد یہ بیان ان کے گلے پڑ گیا اور اب ایک مرتبہ پھر انہوں نے متنازعہ بیان دیدیا ہے۔

مزید :

کھیل -