عاشق نے معشوقہ کے گھر کو آگ لگادی

عاشق نے معشوقہ کے گھر کو آگ لگادی
عاشق نے معشوقہ کے گھر کو آگ لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

امراوتی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک ناکام عاشق نے اپنی معشوقہ کے گھر کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع مشرقی گوداوری میں ایک نوجوان اپنے گاﺅں کی لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ لڑکے نے رشتہ بھیجا تو لڑکی کی ماں ستیہ وتی نے منگنی کردی لیکن جلد ہی لڑکے کے چال چلن کی وجہ سے اس نے رشتہ توڑ دیا اور اپنی بیٹی کا رشتہ کسی اور لڑکے کے ساتھ کردیا۔
رشتہ ٹوٹنے پر برہم عاشق نے 17 جنوری کو اپنی محبوبہ کی ماں پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا جس کی شکایت پولیس کو کردی گئی۔ ستیہ وتی کی بڑی بیٹی درگا بھوانی اپنی ماں کی عیادت کیلئے آئی تو ناکام عاشق منگل کے روز پھر آن دھمکا اور پٹرول چھڑک کر اپنی معشوقہ کے گھر کو ہی آگ لگادی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں گھر میں موجود 2 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -