انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی

انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی
انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی

  



کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر19 ورلڈکپ کے میچ میں قومی ٹیم نے زمبابوے انڈر 19 ٹیم کو 38 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حارث نے سب سے زیادہ 81 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلایوں میں حیدر علی 19، محمد شہزاد 27، فہد منیر 53، روحیل نذیر 0، قاسم اکرم 53، عرفان خان 15، عباس آفریدی 10، محمد وسیم 5، طاہر حسین 2 اور عامر علی 10 رنز بنا سکے۔

زمبابوے کی جانب سے ڈیلن گرانٹ سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 7 اوورز میں 47 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ملٹن شومبا، ساخوموزی اینڈلیلا، ڈیون مائرز اور تادیواناشے اینیانگنی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوین انڈر 19 ٹیم 46.3 اوورز میں 256 رنز بنا کر ہی آﺅٹ ہو گئی۔ ملٹن شومبا نے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے اور ویزلی مدھویر نے 53 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں ایمانوئل باوا 20، ڈیون مائرز 39، تاڈی وناشے مارومانی 16، تاﺅرے تگویٹ 23، لیوک اولڈناﺅ 4، ڈین سکیڈنڈورف 11 اور ڈیلن گرانٹ ایک سکور بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

پاکستان کی جانب سے طاہر حسین سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 7.3 اوورز میں 42 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور عباس آفریدی نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں مگر انہوں نے 9 اوورز میں 55 رنز دئیے۔ عامر علی اور قاسم اکرم نے 2,2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید : کھیل