یوٹیوبر شاہ میر عباس کی ویڈیو لیک، والد فرحت عباس شاہ نے اپنے بیٹے کو آڑے ہاتھوں لے لیا

یوٹیوبر شاہ میر عباس کی ویڈیو لیک، والد فرحت عباس شاہ نے اپنے بیٹے کو آڑے ...
یوٹیوبر شاہ میر عباس کی ویڈیو لیک، والد فرحت عباس شاہ نے اپنے بیٹے کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف پاکستانی یوٹیوبر شاہ میر عباس کی نامناسب ویڈیو لیک ہونے پر ان کے والد معروف شاعر فرحت عباس شاہ نے اپنے بیٹے کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فرحت عباس شاہ جو کہ خود بھی لاہور ٹی وی کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتے ہیں، نے بیٹے کی نامناسب ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اپنے چینل پر رد عمل دیا۔ انہوں نے 7 منٹ طویل پیغام میں کہا کہ لگ بھگ ایک سال کے عرصے سے شاہ میر گھر چھوڑ کر جاچکا ہے اور اس دوران صرف 2 سے 3 بار آیا ہے۔

فرحت عباس شاہ نے کہا کہ یہ باتیں سب ڈھکوسلے ہیں کہ کسی نے کسی کی پرائیویسی میں دخل اندازی کی ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ شاہ میر نے ایسی حرکت ہی کیوں کی اور اگر حرکت کی بھی ہے تو اس کو ریکارڈ کرکے اس سے بھی بڑا جرم کیا، جرم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ابھر کر سامنے آتا ہے۔ سوشل میڈیا تو ہے ہی لائکس اور ویوز کا گورکھ دھندہ ، اس لیے یہ کہنا کہ یہ ویڈیو شیئر نہیں ہوگی یا آئندہ کسی کی ایسی کوئی ویڈیو نہیں آئے گی ناممکن ہے، اس طرح کے کام ہوتے  رہیں گے۔

فرحت عباس شاہ نے اپنے بیٹے سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس کے کسی فعل کے ذمہ دار نہیں ہیں، شاہ میر کو چاہیے کہ وہ اپنے اللہ سے معافی مانگے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور