اسلامی نظریاتی کونسل کا پینل کل فلم ”زندگی تماشہ“ کا جائزہ لیگا

اسلامی نظریاتی کونسل کا پینل کل فلم ”زندگی تماشہ“ کا جائزہ لیگا
اسلامی نظریاتی کونسل کا پینل کل فلم ”زندگی تماشہ“ کا جائزہ لیگا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی نظریاتی کونسل کوہدایتکار سرمد کھوسٹ کی فلم ”زندگی تماشہ“ کے جائزے کیلئے حکومت کی جانب سے بھیجا گیا خط موصول ہوگیا۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے خط موصول ہوا ہے اور حکومت نے فلم کے حوالے سے ایک پینل بنانے کا کہا ہے۔اس سلسلہ میں کل(جمعرات کو) اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں فلم کے جائزے کیلئے پینل کے ممبران کا فیصلہ کریں گے، یہ پینل خود فلم کا جائزہ لے گا اور اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ اس  سے قبل تحریک لبیک پاکستان سمیت دیگر دینی جماعتوں کے سخت ردعمل  کو دیکھتے ہوئے  پنجاب اور سندھ میں فلم ’زندگی تماشا‘ پر پابندی کے بعد وفاق نے بھی رواں ماہ 24 جنوری کو  فلم کی نمائش روکدی ہےجبکہ وفاق المدارس نے اپنے ردعمل میں کہا تھا  کہ فلموں اور ڈراموں کے ذریعے شعائر اسلام کا تمسخر اڑانابند کیا جائے، غیر محسوس طریقے سے اسلامی تہذیب و تمدن کے نقش مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے،حکومت نوٹس لے، جبکہ جے یو آئی کے رہنما قاری عثمان کا کہنا ہے کہ شعائر اسلام اور مذہب کی توہین برداشت نہیں، فلم ’’زندگی تماشا‘‘ پر فوری پابندی لگائی جائے، دوسری طرف معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مرکزی فلم سنسر بورڈ نے فلم ‘‘زندگی تماشہ’’ کا تنقیدی جائزہ لینے کیلئے فوری طور پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور