تمام بڑی ٹیموں کو پاکستان لانے کیلئے پہلے کس ٹیم کو لانا ہو گا؟ عبدالرزاق نے ایسا حل بتا دیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

تمام بڑی ٹیموں کو پاکستان لانے کیلئے پہلے کس ٹیم کو لانا ہو گا؟ عبدالرزاق نے ...
تمام بڑی ٹیموں کو پاکستان لانے کیلئے پہلے کس ٹیم کو لانا ہو گا؟ عبدالرزاق نے ایسا حل بتا دیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے اگر بھارتی ٹیم کو پاکستان لے آئے تو بڑی ٹیموں کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں بلاتاخیر ختم ہو جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق نے اپنے ایک کالم میں لکھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان صحیح سمت میں ایک اور درست قدم ہے لیکن اگر اس کے بدلے میں ایشیاءکپ کی میزبانی دینے کی افواہیں درست ہیں، تو پھر یہ بڑے دکھ کی بات ہے۔ میرے خیال سے ایسے دوروں کیلئے روٹین کی بات چیت ہونی چاہئے نا کہ کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے انہیں ممکن بنایا جائے۔

ماضی میں جب ہوم سیریز کھیلنے کی بات ہوتی تھی تو سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ہماری لسٹ میں آخر میں آتی تھیں لیکن ہمارے حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ انہیں پاکستان بلانے کیلئے التجا کر رہے ہیں۔ یہ آگے بڑھنے کا صحیح طریقہ نہیں ہے اور پی سی بی کو چاہئے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کمیٹیز میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو پاکستان لانے پر قائل کرے، ایک بار یہ ہو گیا تو پھر دنیا کی دیگر بڑی ٹیموں کے پاکستان آنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہو جائیں گی۔

مزید : کھیل