”ٹیم میں شامل سینئر کھلاڑیوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ۔۔۔“ شعیب ملک نے اعتراف کر لیا

”ٹیم میں شامل سینئر کھلاڑیوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ۔۔۔“ شعیب ملک نے ...
”ٹیم میں شامل سینئر کھلاڑیوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ۔۔۔“ شعیب ملک نے اعتراف کر لیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک نے اعتراف کیا ہے کہ ٹیم میں شامل سینئر کھلاڑیوں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ٹیم میں بہتری لائیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ٹیم میں شامل سینئر کھلاڑیوں کے منصوبے مختلف نہ ہوں تو ٹیم آگے نہیں بڑھ سکتی، ٹیم کو بہتر کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے قومی ٹیم میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک کھلاڑی لیڈر نہ بھی ہو تو وہ اچھی کارکردگی دکھا سکتا ہے، میں ٹیم کی قیادت نہیں کر رہا لیکن اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے بھرپور کوشش کروں گا۔

شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرنے والی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم میں اچھے کھلاڑی شامل ہیں جو سخت مقابلہ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ کپتان بابراعظم سمیت قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی زبردست کارکردگی دکھا کر سیریز کو یادگار بنائیں گے۔

مزید : کھیل