وہ لمحہ آ گیا جس کا ہر پاکستانی کو بے صبری سے انتظار تھا

وہ لمحہ آ گیا جس کا ہر پاکستانی کو بے صبری سے انتظار تھا
وہ لمحہ آ گیا جس کا ہر پاکستانی کو بے صبری سے انتظار تھا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کرکٹ ٹیم کیخلاف تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے محمود اللہ کی قیادت میں لاہور پہنچ گئی ہے۔

ٰتفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم مختصر دورے میں 24,25 اور 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان کیخلاف تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت محمود اللہ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سومیا سرکار،نعیم شیخ، نجم الحسن ،لٹن داس،محمد متھن، عفیف حسین، مہدی حسن، امین الحق، مستفیض الرحمان، الامین حسین،شفیق الاسلام، روبیل حسین اور حسن محمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے تین مرحلوں میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس دوران تین ٹی 20 میچز کے علاوہ دو ٹیسٹ میچز اور ایک ون ڈے میچ بھی کھیلنا ہے۔ سیریز کا ایک ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایک ون ڈے اور دوسرا ٹیسٹ میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔

مزید : کھیل