آصف زرداری کی صحت سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی

آصف زرداری کی صحت سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی
آصف زرداری کی صحت سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری گذشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہائی کے بعد سے کراچی کے علاقے کلفٹن کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ نجی اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر انوپ کمار نے جاری کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 64 سالہ آصف علی زرداری کو 14 دسمبر کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جب کہ 26 دسمبر کو ان کا تھیلیم اسکین اور ایکو کارڈیو گرافی کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف امراض کی وجہ سے آصف علی زرداری کی صحت میں بہتری کا عمل انتہائی سست ہے اور اب تک ان کی شوگر کا لیول بھی قابو میں نہیں۔ آصف علی زرداری کو سینے میں بائیں جانب تکلیف کی بھی شکایت ہے، ڈاکٹرز نے سابق صدر کو میگنیٹک ریزوننس امیجنگ(ایم آئی آر)ٹیسٹ بھی تجویز کیا ہے۔ڈاکٹروں نے آصف زرداری کو طبیعت کی بہتری تک سفر نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری جعلی بینک اکانٹس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے، انہیں 11 جون 2019 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد نیب کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔ 23 اکتوبر کو طبیعت ناساز ہونے پر انہیں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اسلام آباد منتقل کیا گیا جبکہ 11 دسمبر کو عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔

مزید :

قومی -