وزیر اعلی پنجاب کیخلاف فواد چوہدری کا بیان درست نہیں، ان کو بات پبلک میں نہیں کرنی چاہیے تھی:علی محمد خان

وزیر اعلی پنجاب کیخلاف فواد چوہدری کا بیان درست نہیں، ان کو بات پبلک میں نہیں ...
وزیر اعلی پنجاب کیخلاف فواد چوہدری کا بیان درست نہیں، ان کو بات پبلک میں نہیں کرنی چاہیے تھی:علی محمد خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف وفاقی وزیر فواد چوہدری کا بیان ٹھیک نہیں ہے،فواد چوہدری پارٹی میں وزیر اعلی کیخلاف بات کریں پبلک میں نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ عثمان بزدار کو ہٹانے کا اختیار وزیر اعظم عمران خان کا ہے، جنہوں نے وزیر اعلی پنجاب کو منتخب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہتری کی گنجائش ہےلیکن بات پارٹی میں ہونی چاہیئے پبلک میں نہیں،وزیر اعلی پنجاب کیخلاف وفاقی وزیر فواد چوہدری کا بیان ٹھیک نہیں ہے،فواد چوہدری پارٹی میں وزیر اعلی کیخلاف بات کریں پبلک میں نہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پنجاب حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھاکہ پنجاب ڈیلیور نہیں کر پارہا جس پر تحریک انصاف کو مجموعی طور پر دباؤ کا سامنا ہے،پنجاب کا 350 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہے جس میں سے صرف 77ارب روپے ریلیز ہوئے ہیں، صوبے میں پنجاب میں سیاسی سائیڈ ڈیلیور کر رہی ہے اور نہ ہی انتظامی،وزرائے اعلیٰ کے پاس صوابدیدی فنڈ آرٹیکل اے140 کی خلاف ورزی ہے،  وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں جو عوامی مفاد کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ  میں جو گفتگو کرتا ہوں تقریباً سب کا یہی خیال ہے، میرانکتہ یہ ہے وہ اصلاحات کہاں ہیں جن کاوعدہ کیا تھا؟عمران خان عثمان بزدار کو نہیں ہٹا رہے وہ خود ہی خیال کرلیں، عثمان بزدار سےکہتا ہوں اب تگڑے ہوجائیں اور کارکردگی دکھائیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد