’میں پاکستان کی اس اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا‘ اداکار گپی گریوال پاکستان آتے ہی کس کے فین ہوگئے؟

’میں پاکستان کی اس اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا‘ اداکار گپی گریوال ...
’میں پاکستان کی اس اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا‘ اداکار گپی گریوال پاکستان آتے ہی کس کے فین ہوگئے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرتار پور میں سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے جنم استھان پر حاضری کیلئے پاکستان آنے والے بھارتی اداکار گپی گریوال پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے مداح ہوگئے۔
ایک انٹرویو کے دوران گپی گریوال نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی فلموں کے بارے میں بہت سن رکھا تھا کیونکہ ان کے بزنس بہت اچھے ہیں۔ وہ اب تک ’پنجاب نہیں جاﺅں گی‘ فلم دیکھ چکے ہیں جس میں انہیں اداکارہ مہوش حیات کی اداکاری بہت پسند آئی ہے۔ مستقبل میں اگر موقع ملا تو وہ مہوش حیات کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہیں گے۔
گپی گریوال کے انٹرویو کا کلپ سامنے آنے پر مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اسے شیئر کیا اور بھارتی اداکار کا شکریہ ادا کیا۔ مہوش حیات نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ گپی گریوال پاکستانی فلموں اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -