سندھ کابینہ نے نئی گندم کی فصل کی خریداری کا ٹارگٹ مقرر کر دیا

سندھ کابینہ نے نئی گندم کی فصل کی خریداری کا ٹارگٹ مقرر کر دیا
 سندھ کابینہ نے نئی گندم کی فصل کی خریداری کا ٹارگٹ مقرر کر دیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کابینہ نے نئی گندم کی فصل (20-2019) کی خریداری کا 14 لاکھ ٹن کا ٹارگیٹ مقرر کرنے کی منظوری دے سی، کابینہ نے ایک کیبنٹ کمیٹی بھی قائم کی ہے جو گندم کی سپورٹ پرائیس اور خریداری کا ایک طریقہ کار تعین کرے گی تاکہ کاشتکاروں کو اچھی قیمت مل سکے اور اصل کاشتکاروں بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کے گندم کی خرید ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کااجلاس وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت نیو سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں  چیف سیکریٹری، صوبائی وزار، تمام مشیر ومعاون خصوصی، چیئرمی پی اینڈ ڈی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔سندھ کابینہ میں گندم کی فصل20-2019کی خریداری کا ٹارگٹ اور سپورٹ پرائس پر بات چیت کی گئی،سندھ کابینہ نے 14لاکھ ٹن گندم خریداری کا ٹارگٹ مقررکیا ہے۔محکمہ خوراک کی کریڈٹ حد 138بلین روپے ہے،سندھ کابینہ نے سپورٹ پرائس کے آئٹم کو موخر کیا۔وزیر خوراک، وزیر بلدیات اور وزیر زراعت پر کمیٹی قائم۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ کمیٹی پروکیورمنٹ کا طریقہ کار بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی قائم کرنے کا مقصد چھوٹیکاشت کاروں سے خریداری ہوسکے۔وفاقی حکومت نے 1365 /40 کلو سپورٹ پرائس مقرر کردی ہے۔یہ کمیٹی 10 دنوں میں رپورٹ دے گی۔ وزیراعلی سندھ نے کابینہ کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس نے ان سے نئے آئی جی پولیس کی تقرری کے لئے مزید دو نام بھیجنے کی درخواست کے ساتھ ان سے رجوع کیا ہے، لہذا، انہوں نے ثنااللہ عباسی اور انعام غنی کے دو اور نام بھیجے ہیں۔ اس سے قبل، انھوں نے غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر اور کامران فضل پر مشتمل تین افسران کا ایک پینل بھیجا تھا۔ اب، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے پاس پانچ افسران کا ایک پینل ہے اور وہ ان میں سے ایک کو آئندہ دو روز میں آئی جی پولیس کی حیثیت سے تعینات کریں گے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی