چوری ہونے والی بھینس برآمد ہونے پر شہری کا انوکھے طریقے سے خوشی کا اظہار،جان کر آپ بھی مسکرا پڑیں

چوری ہونے والی بھینس برآمد ہونے پر شہری کا انوکھے طریقے سے خوشی کا اظہار،جان ...
چوری ہونے والی بھینس برآمد ہونے پر شہری کا انوکھے طریقے سے خوشی کا اظہار،جان کر آپ بھی مسکرا پڑیں

  

اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )چوری ہونے والی بھینس واپس ملنے پر شہری خوشی سے بھنگڑے ڈالتا رہا اور پیسے لوٹاتا رہا۔

سمانیوز کے مطابق اوکاڑہ میں چند روز قبل گاؤں  46 ٹو ایل کے رہائشی راؤ نثار احمد کی بھینس چوری ہوگئی تھی جس پر وہ کافی پریشان تھا۔گزشتہ روز پولیس نے بھینس برآمد کرکے  اسے واپس کی تو نثار احمد  کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔بھینس واپس ملنے پر نثار احمد خوشی سے بھنگڑے ڈالتا رہا اور دیہاتیوں میں پیسے لوٹاتا رہا،نثار احمد نے خوشی میں بھینس کے گلے میں مالا پہنا کرگاؤں بھر میں گھومایا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -