ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مشکلات کم ہوں گی مگر ابھی اصل امتحان تو باقی ہے اور اس میں سے آپ کو صرف میرا اللہ ہی نکال سکتا ہے۔ آج کا دن مالی طور پر ایک فائدہ بھی دے سکتا ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
خواتین اپنی صحت کا خیال رکھیں اور ازدواجی معاملات میں خرابی سے بچنے کے لئے گھر میں خاموشی اختیار کی جائے۔ آج مریخ کی وجہ سے گھر کا ماحول قدرے کشیدہ ہو سکتا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنے نام کے اگر محمد لگا لیں تو زیادہ بہتر ہے۔ موجودہ نام میں برکت آ جائے گی۔ ویسے کچھ گڑ بڑ ہے، کسی جگہ جس کی وجہ سے ایک دم حالات ناسازگار سے ہوتے نظر آتے ہیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اپنوں کو خلاف مت کریں۔ آپ ہر صورت درگزر سے کام لیں۔ اس وقت آپ کی بات کوئی نہیں سمجھے گا۔ آپ ٹھیک بھی ہیں تو آج ویسے الزام سر لگنے کا بڑا خطرہ موجود ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
انجانے میں جو بھی غلطیاں ہوئی ہیں۔ اللہ پاک سے اس کی معافی مانگیں اور جتنی جلدی ممکن ہو اپنی اصلاح کریں۔ آج کا دن صدقے کا مشورہ بھی دے رہا ہے، اس میں دیر نہ کریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو ایک انجانے خوف نے اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے، لیکن بڑی امید ہے اور بھروسہ ہے۔ اللہ کریم پر کہ وہ اس سے نکال دے گا۔ آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں، بس۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
دشمن اپنی چالوں میں لگا ہواہے۔ آپ کو چاہیے کہ ہوشیار رہیں۔ اور خود میٹھی زبان سے بات کریں۔ ورنہ وہ جھوٹ کاسہارا لے کر آپ کو پریشان کرنے کی پوزیشن میں ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں مبتلا ہیں جو کہ بعد میں بدنامی کا باعث بنے گا تو خدا کے لئے اس کو فوراً چھوڑ دیں۔ آپ اندازہ نہیں کر سکتے کہ اپنے لئے کتنی مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اس وقت گھریلو حالات میں کوئی بڑی تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ آپ کا رول اہم ہوگا، ل یکن آپ کا آج کل لاپرواہی میں رہنا بالکل بھی مناسب نہیں لگ رہا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
حالات میں بہتری پیدا ہو رہی ہے، مگر آپ بات سمجھنے اور حالات کو جاننے کی کوشش ہی نہیں کر رہے۔ اس وقت ایسا نہ کریں۔ ایک اچھا وقت آپ کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن لوگوں نے اپنوں کے کان بھرے ہیں وہ خود جلد اپنے جال میں پھنس جائیں گے۔ آپ بس اپنے معاملات کو سپرداللہ کر دیں۔ پھر دیکھیں کہ کیسی مہربانی ہوتی ہے آپ پر۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اس جگہ دل مت لگائیں ، جہاں عزت نہ ہو۔ اور ہٹ جائیں ان تمام معاملات سے پیچھے جو وجہ ٹینشن ہیں۔ آپ کی پوزیشن دوسروں سے پہلے جیسی نہیں رہی مزید خراب نہ کریں۔