انگریزی زبان نہ سمجھنے والوں کے سامنے انگریزی بولنا ان کی توہین ہے : وزیراعظم عمران خان 

انگریزی زبان نہ سمجھنے والوں کے سامنے انگریزی بولنا ان کی توہین ہے : وزیراعظم ...
انگریزی زبان نہ سمجھنے والوں کے سامنے انگریزی بولنا ان کی توہین ہے : وزیراعظم عمران خان 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں بیشتر لوگوں کو انگریزی نہیں آتی۔وراثتی سر ٹیفکیٹ کی فراہمی کے نئے نظام کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایک موقع پر وزیراعظم انگلش میں مثال دیتے ہوئے رک گئے اور پھر کہا کہ ہمارے زیادہ تر لوگوں کو انگریزی بولنی نہیں آتی ،ان کے سامنے انگریزی بولنا ،ان کی توہین ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے لوگوں کی عزت کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسلام آباد کے ریسٹورنٹ مالکان کی جانب سے منیجر کی انگریزی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔اپنے منیجرکی انگریزی کا مذاق اڑانے پر ریسٹورنٹ کی خواتین مالکان تنقیدکی زد میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خواتین مالکان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین اپنا اور پھر اپنے منیجر کا تعارف کرواتی ہیں اور پھر ان میں سے ایک منیجر سے سوالات پوچھتی ہے اور پھر انگریزی میں بات کرنے کا کہتی ہے اور پھر منیجر کی ٹوٹی پھوٹی انگریزی پر خاتون کہتی ہیں کہ یہ ہمارے منیجر ہیں جو ہمارے پاس 9 سال سے ہیں، اور یہ وہ بہترین انگریزی ہے جو یہ بولتے ہیں۔

مزید :

قومی -