یاسین ملک کو کچھ ہوا تو پورے ایشیا کے لیے مسئلہ بنے گا، مشعال ملک

  یاسین ملک کو کچھ ہوا تو پورے ایشیا کے لیے مسئلہ بنے گا، مشعال ملک

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں اگر انھیں کچھ ہوا تو پورے ایشیا کے لیے مسئلہ بنے گا۔جمعرات کویاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پاکستان بار کونسل کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں کا شکریہ اداکرتی ہوں۔یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ ہماری تحریک کو ناکام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ پوری قوم کے خلاف جینوسائیڈ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ یاسین ملک کے خلاف ہندوستان نے پرانا کیس کھول دیا ہے، انھیں تہاڑ جیل میں رکھا گیا ہے جبکہ  یہ وہی تہاڑ جیل ہے جہاں پہلے بھی کشمیریوں کو رکھا گیا تھا اور ہمیں خدشہ ہے کہ یاسین ملک کو کہیں سزا نہ دی جائے۔ 

مشعال ملک

مزید :

صفحہ اول -