دبئی: سرحد یونیورسٹی کی طرف سے پروقار تقریب کا اہتمام، میڈیکل اور تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو تعریفی ایوارڈز سے نوازا گیا

دبئی: سرحد یونیورسٹی کی طرف سے پروقار تقریب کا اہتمام، میڈیکل اور تعلیمی ...
دبئی: سرحد یونیورسٹی کی طرف سے پروقار تقریب کا اہتمام، میڈیکل اور تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو تعریفی ایوارڈز سے نوازا گیا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر)  سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداران اور انتظامیہ کی جانب سے مہمان خصوصی سہیل محمد الزارونی جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر، فلان تھراپسٹ، اماراتی کولیکٹر، مصنف، چیئر مین الزارونی فاؤنڈیشن، برائڈ ایمبیسیڈر یو اے ای پریذیڈنٹ عبدالکلام انٹر نیشنل فاؤنڈیشن اور ہیومن رائٹس کے بھی ایمبیسڈر ہیں، کا پر تپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر سرحد یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں مقیم میڈیکل اور تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کو تعریفی ایوارڈز سے نوازا گیا۔  اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم اور یونیورسٹی کی ڈائریکٹرثمینہ ناصر نے یونیورسٹی کے حالیہ اور مستقبل کے تعلیمی پروگرامز اور طلبہ کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔  انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے طالبعلموں کو بین القوامی معیار کے مطابق نہایت مناسب فیس کے ساتھ آئی ٹی، انجیئرنگ،فارمیسی، سائیکالوجی، فائن ارٹس اور ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ڈیزائیننگ کے کورسز کی تعلیم دینے کی راہیں ہموار کریں گے،  ہم بین الاقوامی برابری پے یقین رکھتے ہیں اور متحدہ عرب امارات میں بسنے والی تمام اقوام کو ساتھ لے کر چلیں گے  ۔

ثمینہ ناصر نے مزید کہا کہ ہم اپنے طالب علموں کو سٹو ڈنٹس ویزا فراہم کرنے کے ساتھ بین الاقوامی معیار کے ریسرچ سنٹر اور جدید طرز کی لیب اور تعلیمی میدان کی تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد یونیورسٹی ایشیاء کی پہلی یونیورسٹی ہے جو اساتذہ کے پروفیشنل کورسز جیسا کہ بی ایڈ ایم ایڈ اور ایم اے ایجو کیشن بھی بہت مناسب فیس کے ساتھ کروا رہی ہے کیوں کہ یہ تمام کورسز ٹیچنگ لائسنس کے لئے لازمی قرار ہیں ، ساتھ ہی سرحد یونیورسٹی بزنس ایڈ منسٹریشن، انجیئرنگ پروگرام اور کیمپوٹر سائنس کی تعلیم بھی دی جا رہی ہے مہمان خصوصی اور دیگر معزز مہمانوں کو یونیورسٹی کے دیگر شعبوں کا دورہ بھی کروایا گیا جس میں یونیورسٹی کے پروگرامز سہولیات اور اساتذہ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر سرحد یونیورسٹی کی سنیئر مینجمنٹ کی جانب سے مہمان خصوصی سہیل محمد الزارونی کو پوری دنیا میں انسانیت کی خدمت کرنے پر اور بالخصوص کورونا کے دوران ان کی بہترین خدمات کو سراہتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا اور دیگر معزز مہمانوں اور اداروں کو بھی ان کی نمایاں اور بہترین خدمات پر تعریفی شیلڈ ز تقسیم کی گئی جن میں عارف احمد الزارونی(بزنس مین)،پاکستان ایسو سی ایشن دبئی،ڈاکٹر زیبا افتخار (مارکیٹنگ ویلفیئر اینڈ سوشل سیکرٹری میڈیکل ونگ پاکستان ایسو سی ایشن دبئی)،منیر محمود(وائس چیئر مین پاکستان پروفیشنل ونگ دبئی)،محمد راشد اشرف(چیئر مین اینڈ سی ای او،ای ٹی سی گروپ لمیٹڈ )دبئی،نسمہ عاطف(ارکیٹکچر ہیڈ آف یوتھ انپاور)،مس قرۃ العین فاطمہ یحیٰ(آرگنائز آف کلچر ایونٹ شارجہ انٹر نیشنل ہک فیئر) شامل ہیں۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے ہیڈ آف کیمپس زاہد اللہ خان نے بتایا کہ ذہین اور متوسط درجے کے طلبہ و طالبات کو ڈسکاؤنٹ پیکج اور سکالرشپ بھی دی جائیں گی ۔ مزید انہوں نے کہا کہ سرحد یونیورسٹی یو اے ای میں بسنے والی تمام اقوام کے لئے ایک اعلیٰ تعلیم پلیٹ فارم ہے جہاں پر تمام تجربہ کار اساتذہ جدید طریقہ تدریس کو اپناتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ تقریب میں شریک معزز مہمانوں نے یونیورسٹی کے پروگرام اور انتظامات کو سراہا  اور ساتھ ہی پاکستان کی یونیورسٹی کی ترقی کے لئے بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا، مہمان خصوصی سہیل محمد الزارونی نے راس الخیمہ میں مزید یونیورسٹی کے عظیم الشان قیام کو سراہا اور تبصرہ کیا کہ پاکستان دیگر کمیونٹی کے طلباء کو سرحد یونیورسٹی بین الاقوامی سطح کے بہترین تعلیمی مواقع فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کا نصف سے زیادہ حصہ پاکستان میں گزرا ہے جسکی وجہ سے وہ پاکستان کو اپنا دوسرا ملک کہتے ہیں، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بی وی ایس سکول کراچی سے حاصل کی اس کے علاوہ ایچی سن کا لج لاہور سے پڑھا، انہوں نے سرحد یونیورسٹی کی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس یونیورسٹی کے مفاد میں ہر ممکن تعاون کریں گے اور پاکستانی کمیونٹی کو بھی بھرپور سپورٹ کریں گے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -