مسلم لیگ ن امارات کے عہدیداران میں تبدیلی

مسلم لیگ ن امارات کے عہدیداران میں تبدیلی
مسلم لیگ ن امارات کے عہدیداران میں تبدیلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای کا ایک خصوصی اجلاس عجمان میں ہوا جس کی صدارت پی ایم ایل این یو اے ای کے قائم مقام صدر چودھری عبدالغفار نے کی۔ مختلف نوٹیفکیشنز کے ذریعے اہم عہدوں میں تبدیلیاں کی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے ایک سینئر اقلیتی رہنما جان قادر کو پی ایم ایل این اقلیتی ونگ کا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔ شہزاد بٹ کو پی ایم ایل این یو اے ای کا جنرل سیکرٹری، مختار احمد قریشی کو پی ایم ایل این العین کا صدر اور سہیل عامر گھمن کو پی ایم ایل این دبئی کا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایم ایل این کے جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال اور پی ایم ایل این دبئی کے صدر راجہ ظہیر احمد سملالوی کے عہدے معطل کردئیے گئے ہیں۔ نئے عہدیداران نے ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔