غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کیس ، ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور 

غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کیس ، ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں کی سزا کیخلاف اپیلیں ...
غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کیس ، ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے سزا کالعدم قراردے دیدی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی اسلحہ برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ایم کیوایم کے 2 کارکنان کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرلی،عدالت نے ملزم ذاکر اور عدنان کی سزا کالعدم قرار دے دی،عدالت نے کہاکہ ملزمان اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو جیل سے رہا کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -