انجرڈ شاداب خان کی جگہ ٹیم میں شمولیت کا مضبوط امیدوار کون ہے اور کیا فخر زمان کھیلیں گے؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر آ گئی

انجرڈ شاداب خان کی جگہ ٹیم میں شمولیت کا مضبوط امیدوار کون ہے اور کیا فخر ...
انجرڈ شاداب خان کی جگہ ٹیم میں شمولیت کا مضبوط امیدوار کون ہے اور کیا فخر زمان کھیلیں گے؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر آ گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے انجرڈ شاداب خان کا خلا پر کرنے کیلئے زاہد محمود مضبوط امیدوار ہیں جبکہ بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے سکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی سے محروم ہونے والے اوپننگ بلے باز فخر زمان کی بھی واپسی ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے، بابر اعظم کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ سے ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے شاداب خان بھی ٹانگ کے پٹھے میں کھنچاؤ کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہوچکے ہیں اور ان کا خلا پر کرنے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والے زاہد محمود مضبوط امیدوار ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے قومی سکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی سے محروم ہونے والے اوپنر فخرزمان کی بھی واپسی ہو گی کیونکہ ان کی جگہ سنبھالنے والے عبداللہ شفیق انٹرنیشنل کرکٹ کا دباﺅ برداشت نہیں کرپائے تھے۔ اوپنرز شرجیل خان اور ذیشان ملک، مڈل بیٹسمین صہیب مقصود، وکٹ کیپر بیٹسمین اعظم خان سمیت چند کھلاڑیوں کے نام زیر غور ہیں، وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
ابوظہبی میں شیڈول ٹی 10 لیگ میں شرکت کیلئے جانے والے محمد حفیظ کا تین فروری کو وطن واپس آ کر لاہور میں تربیتی کیمپ کیلئے سکواڈ کو جوائن کرنا مشکل ہے، آل راﺅنڈر کو تاخیر سے شامل ہونے کی اجازت دینے کے حوالے سے صورتحال ابھی واضح نہیں البتہ عدم دستیابی کی صورت میں متبادل ناموں پر غور کیا جائے گا جبکہ ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان پہلے ٹیسٹ کے دوران ہی متوقع ہے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں منتخب ہونے والے کرکٹرز کی قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرکے کوچز کی زیرنگرانی شروع ہوجائے گی، کپتان بابر اعظم سمیت ٹی 20 کیلئے منتخب چند پلیئرز راولپنڈی میں 4سے 8فروری تک شیڈول ٹیسٹ کھیل کر انہیں جوائن کرلیں گے۔

مزید :

کھیل -