چیئرمین سینیٹ نے رواں سیشن کیلئے پینل آف چیئر کا اعلان کردیا

چیئرمین سینیٹ نے رواں سیشن کیلئے پینل آف چیئر کا اعلان کردیا
چیئرمین سینیٹ نے رواں سیشن کیلئے پینل آف چیئر کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ نے رواں سیشن کیلئے پینل آف چیئر کا اعلان کردیا،رخسانہ زبیری، سیمی ایزدی اور نزہت صادق پینل آف چیئرمیں شامل ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس ہوا،سینیٹ میں وقفہ سوالات پروفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے جواب دیئے،حماد اظہر نے کہاکہ این این ایف سی سے کسی قسم کی کٹوتی نہیں ہوئی،وفاق یہ حق ہی نہیں رکھتا کہ ایوارڈ سے صوبوں کی کٹوتی کرے،154ارب روپے کی کٹوتی کا سوال ہے اختیار ہی نہیں تو کٹوتی بھی نہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -