ملک و قوم کے مفادات کو زک پہنچانے والے رہبر نہیں،عثمان بزدار

ملک و قوم کے مفادات کو زک پہنچانے والے رہبر نہیں،عثمان بزدار
ملک و قوم کے مفادات کو زک پہنچانے والے رہبر نہیں،عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہناہے کہ ملک و قوم کے مفادات کو زک پہنچانے والے رہبر نہیں،اپوزیشن کوعوام کا احساس ہے نہ ملک کی پرواہ ،قوم کو اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا سی بھی گنجائش نہیں ،انتشارکی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہئے،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا احتجاج بے معنی ہے،پی ڈی ایم سے نہ کوئی مسئلہ ہے اورنہ ہی کوئی خطرہ،پی ڈی ایم کاٹولہ خود انتشار کا شکار ہوچکا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -