جس کی عزت کروں وہی میرے سر پر سوار ہوجاتا ہے،جج جوادالحسن وکیل کے کمرے میں آنے پر برہم ،باہر نکلنے کاحکم دیدیا

جس کی عزت کروں وہی میرے سر پر سوار ہوجاتا ہے،جج جوادالحسن وکیل کے کمرے میں ...
جس کی عزت کروں وہی میرے سر پر سوار ہوجاتا ہے،جج جوادالحسن وکیل کے کمرے میں آنے پر برہم ،باہر نکلنے کاحکم دیدیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے دوران فاضل جج وکیل کے کمرہ میں ملنے پر برہم ہو گئے،جج جوادالحسن نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کون ہیں، مجھے آپ کمرے میں ملنے آئے تھے کہ آپ میرے سٹینورہ چکے ہیں ،جج جوادالحسن نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ اب آپ باہر آکر ملزم کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں ،جج جوادالحسن نے حکم دیتے ہوئے کہاکہ ابھی آپ میری عدالت سے باہر چلے جائیں ،فاضل جج کے حکم پر وکیل کمرہ عدالت سے باہر چلا گیا ،جج جوادالحسن نے کہاکہ جس کی عزت کروں وہی میرے سر پر سوار ہوجاتا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے خواجہ آصف کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،نیب کی جانب سے خواجہ آصف کے مزید15 روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کردی گئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ہمیں کچھ لوگ ملے جنہوں نے خواجہ آصف کے اکاﺅنٹ میں پیسے جمع کرائے،ان لوگوں نے بتایاکہ یہ پیسے خواجہ آصف نے ہی دیئے تھے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -