وفاقی حکومت نے صحت سے متعلق سب سے بڑے منصوبے کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے صحت سے متعلق سب سے بڑے منصوبے کی منظوری دیدی
وفاقی حکومت نے صحت سے متعلق سب سے بڑے منصوبے کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کاکہناہے کہ وفاقی حکومت نے صحت سے متعلق سب بے بڑے منصوبے کی منظوری دیدی،منصوبے پر 70 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ صحت کی سہولیات کیلئے 45 ارب روپے کی منظوری دیدی گئی،کم ترقی یافتہ علاقوں میں صاف پانی، حفظان صحت پر13 ارب خرچ ہونگے،انہوں نے کہاکہ قومی سطح پر بیماریوں کے تدارک پر 7 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -