وفاقی حکومت مطمئن کرے ایکسپورٹ میں کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، اسلام آبادہائیکورٹ کا فالکنز ایکسپورٹ روکنے کے حکم میں توسیع

وفاقی حکومت مطمئن کرے ایکسپورٹ میں کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، اسلام ...
وفاقی حکومت مطمئن کرے ایکسپورٹ میں کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، اسلام آبادہائیکورٹ کا فالکنز ایکسپورٹ روکنے کے حکم میں توسیع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے فالکنز ایکسپورٹ روکنے کے حکم میں چار ہفتے کی توسیع کردی،عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہاکہ فالکنز کو منظوری کا پراسس مکمل کئے بغیر پکڑا بھی نا جائے، وفاقی حکومت مطمئن کرے ایکسپورٹ میں کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نایاب فالکنز کی ایکسپورٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ معاملے میں خارجہ تعلقات اور نیشنل انٹرسٹ کا عمل دخل ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ چیف ایگزیکٹو نے اگر منظوری دی تو وہ کیسے قانون کے خلاف جا سکتے ہیں،یہی کرنا ہے تو قانون میں تبدیلی کر لیں، قانون کے خلاف کوئی نہیں جا سکتا، پھر پابندی ہے تو جو طریقہ ہے اس کے مطابق استثنیٰ لیں ،کیوں نا یہ معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیج دیا جائے۔

عدالت نے کہاکہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں نہ قانون کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے،عدالت نے فالکنز ایکسپورٹ روکنے کے حکم میں چار ہفتے کی توسیع کردی،عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہاکہ فالکنز کو منظوری کا پراسس مکمل کیے بغیر پکڑا بھی نا جائے، وفاقی حکومت مطمئن کرے ایکسپورٹ میں کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، موسمیاتی تبدیلی کا مجاز افسر آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت چار ہفتوں تک کیلئے ملتوی کر دی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -