ن لیگ کا ایک بارپھربراڈشیٹ معاملے پرکمیٹی بنانے کا مطالبہ

ن لیگ کا ایک بارپھربراڈشیٹ معاملے پرکمیٹی بنانے کا مطالبہ
ن لیگ کا ایک بارپھربراڈشیٹ معاملے پرکمیٹی بنانے کا مطالبہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے ایک بارپھربراڈشیٹ معاملے پرکمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس جاری ہے،مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہاکہ براڈشیٹ کے معاملے پرمیڈیامیں تماشہ لگاہواہے،میں نے کہا تھا اس معاملے پر کمیٹی بنائیں،ایسے معاملے پرسنجیدگی سے سوچناچاہئے تھا، حکومت نے وعدہ کرکے کمیٹی کی تشکیل نہیں کی،لیگی سینیٹر نے کہاکہ براڈشیٹ میں جن کے نام ہے انہیں کمیٹی میں بلایاجائے،حکومت نے اپنی مرضی سے الگ کمیٹی بنا دی۔

وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے کہاکہ براڈشیٹ کی تحقیقات کامطالبہ اس ایوان میں کیاگیاتھا ،دیکھنا چاہئے کہ این آراو ون اور ٹو کیا ہے،انہوں نے کہاکہ اس حکومت کی پالیسی مٹھی میں گڑتوڑنےوالی نہیں،جے آئی ٹی بننے پرہم نے نہیں کہاپاناماسے سرخروہوگئے، مشرف دورمیں کیسے اس فرم کی خدمات لی گئیں؟،کس طرح فرم کو کام نہیں کرنے دیا گیا ؟،براڈ شیٹ معاملے پر تحقیقات کرانا ضروری ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -