شعبہ تعمیرات کی ایمسنٹی سکیم کاآرڈیننس جاری کردیاگیا

شعبہ تعمیرات کی ایمسنٹی سکیم کاآرڈیننس جاری کردیاگیا
شعبہ تعمیرات کی ایمسنٹی سکیم کاآرڈیننس جاری کردیاگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شعبہ تعمیرات کی ایمسنٹی سکیم کاآرڈیننس جاری کردیاگیا،شعبہ تعمیرات میں سرمایہ کاری پر ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق آرڈیننس کے تحت فکسڈ ٹیکس رجیم31 دسمبر2021 تک برقرار رہے گی،پراپرٹی میں سرمایہ کاری پر ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے،حکومت نے سرمایہ کاروں کو 30 جون 2021 تک چھوٹ دیدی۔

آرڈیننس کے مطابق پراپرٹی خریدنے پر 30 جون تک ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے ،30 ستمبر2023 تک منصوبے مکمل کرنے کی حد میں بھی ایک سال کی توسیع کردی گئی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -