براڈشیٹ حقائق عوام کےسامنے لانے پر ہمیں کسی بات کا خوف نہیں،فردوس عاشق اعوان

براڈشیٹ حقائق عوام کےسامنے لانے پر ہمیں کسی بات کا خوف نہیں،فردوس عاشق اعوان
براڈشیٹ حقائق عوام کےسامنے لانے پر ہمیں کسی بات کا خوف نہیں،فردوس عاشق اعوان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ کپتان نے براڈشیٹ حقائق عوام کےسامنے لانےکاجرأت مندانہ فیصلہ کیا،ہمیں کسی بات کا خوف نہیں، ہمارے ہاتھ صاف ہیں،پی ڈی ایم مزید رسوائی کیلئے تیار رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ براڈ شیٹ کا ہرصفحہ سیاسی لٹیروں کی کرپشن کہانی ہے،ن لیگ کرپشن ریس میں سب سے آگے ہے،پی ڈی ایم میں شامل دیگرجماعتیں بھی کسی سے کم نہیں۔

انہوں نے کہاکہ کرپشن کیخلاف وہ بھاشن دے رہیں جوکرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں،یہ کرپٹ سیاسی ٹبرجس تھالی میں کھاتیں اسی میں چھیدکرتے ہیں،ن لیگ،پیپلزپارٹی کرپشن کے بعدایک دوسرے پرالزام تراشی کرتے رہے،گرگٹ کی طرح رنگ بدل کرایک دوسرے کی پردہ پوشی کرتے رہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -