بختاور بھٹو کی30 جنوری کو شادی لیکن اس سے پہلے محفل میلاد کب ہوگی ؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

بختاور بھٹو کی30 جنوری کو شادی لیکن اس سے پہلے محفل میلاد کب ہوگی ؟ تاریخ کا ...
بختاور بھٹو کی30 جنوری کو شادی لیکن اس سے پہلے محفل میلاد کب ہوگی ؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف زرداری اور شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، بلاول ہاؤس کی جانب سے تقریبات کا شیڈول جاری کر دیاگیا۔

بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کراچی میں 24جنوری کومحفل میلادہوگی، بختاوربھٹو کی مہندی کی سادہ تقریب27 جنوری کوہوگی۔ 29 جنوری کو نکاح اور 30 کو بارات ہوگی۔ 

ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ شادی میں ایک ہزار مہمانوں کومدعو کیا گیا ہے جن میں سیاسی رہنما، فوجی،سول اورجوڈیشل سربراہان کودعوت نامےبھیجے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بلاول بھٹونے بہن کی شادی پرایک ہفتےکےلیےسیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کی کراچی کے معروف بزنس مین محمود چوہدری سے 27 نومبر 2020 کو منگنی ہوئی تھی۔