وزیراعظم کی زیرصدارت ہاﺅسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس، منصوبے پر پیشرفت کاجائزہ لیاگیا

وزیراعظم کی زیرصدارت ہاﺅسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس، منصوبے پر پیشرفت ...
وزیراعظم کی زیرصدارت ہاﺅسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس، منصوبے پر پیشرفت کاجائزہ لیاگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہاﺅسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب کے چھوٹے شہروں کے اطراف سستی رہائش سے متعلق منصوبے پر پیشرفت کاجائزہ لیاگیا،وزیراعظم نے منصوبے کی افادیت کے پیش نظر ٹائم لائنز متعین کرنے اورجلد آغاز کی ہدایت کی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق جس میں راوی اربن ڈویلپمنٹ ،سینیٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ اوروالٹن ایئرپورٹ کی منتقلی کاجائزہ لیاگیا، اجلاس میں شہبازگل، چیئرمین نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی اورسینئر افسران شریک ہوئے،اجلاس میں کم آمدنی والے طبقے کو کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی ،بریفنگ میں بتایا گیاکہ کم لاگت 3 سے 5 مرلہ گھروں کے منصوبے ابتدا میں 25 سے 27 اضلاع میں ہوں گے،منصوبے دائرہ کار 87 مختلف لوکیشنز تک بتدریج بڑھایا جائے گا ،حکومت پنجاب زمین فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ابتدائی مرحلے میں سرمایہ فراہم کرے گی۔

دوران بریفنگ بتایا کہ سرکایہ کاروں کی کانفرنس کے جلد انقادسے متعلق اقدامات کئے جا رہے ہیں ،تعمیرات سے متعلق نئے تصور کے تحت اس منصوبے کو مکمل کیاجائے گا،اجلاس کو ویسٹ واٹرپلانٹ کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ۔

وزیراعظم نے منصوبے کی افادیت کے پیش نظر ٹائم لائنز متعین کرنے اورجلد آغاز کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ لاہور کے عوام کیلئے یہ منصوبہ سماجی اورمعاشی لحاظ سے انتہائی اہم ہے ،غیراستعمال شدہ زمین پر معیاری تعمیرات سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، منصوبے کے باعث نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -