پنجاب حکومت اوروفاق کامنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت اوروفاق نے منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیرنارکوٹکس اعجاز شاہ نے ملاقات کی،ملاقا ت میں سیاسی صورتحال اور منشیات کے خاتمے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا،منشیات کے دھندے کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات اٹھانے پراتفاق کیاگیا، ملاقات میں فیصلہ کیاگیاکہ منشیات کے خاتمے کیلئے ملکرموثر اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کی سختی سے سرکوبی کی جائے گی،منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے ملکر مزید تیزی سے اقدامات کریں گے۔
وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے کہاکہ منشیات کی خریدو فروخت کرنے والے عناصر کی رعایت کے مستحق نہیں،منشیات کا کاروبارکرنے والوں کے خلاف مشترکہ کارروائی ہوگی۔