سپریم کورٹ: آصف زرداری کی نیب ریفرنسز کراچی منتقلی اور سابق جج جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے آصف زرداری کی نیب ریفرنسز کراچی منتقلی اور سابق جج جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 4 نیب ریفرنسز کراچی منتقلی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی،سپریم کورٹ کا3 رکنی بینچ 27 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا،عدالت نے آصف علی زرداری کے وکیل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ میں سابق جج جسٹس شوکت عزیز کی برطرفی کیخلاف اپیل بھی سماعت کیلئے مقررکردی گئی،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 28 جنوری کو سماعت کرے گا،سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔