الیکشن کمیشن کا سکروٹنی کمیٹی سماعت پبلک کرنے سے انکار

الیکشن کمیشن کا سکروٹنی کمیٹی سماعت پبلک کرنے سے انکار
الیکشن کمیشن کا سکروٹنی کمیٹی سماعت پبلک کرنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی سماعت پبلک کرنے سے انکار کردیا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے فارن فنڈنگ کیس میں اسکر وٹنی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ،دو روز قبل اکبر ایس بابر کی طرف سے اظہار عدم اعتماد کے بعد سیکرونٹی کمیٹی نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق جب یہ معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے ہدایت کی کہ سکروٹنی کمیٹی کسی سے متاثر ہوئے بغیر غیر جانبداری سے کام جاری رکھے گی اور فارن فنڈنگ کیس میں حتمی سفارشات جلد الیکشن کمیشن کو پیش کر دے گی۔
علاوہ ازیں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ سکروٹنی کمیٹی کا کام جا ری رکھے گی،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق لیکشن کمیشن آف پاکستان میں سکروٹنی کمیٹی کی طرف سے فارن فنڈنگ کیس پر کارروائی جا ری ہے اس سلسلے میں مختلف حلقوں کی طرف سے غیر ضروری تبصرے کئے جا ر ہے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہاکہ یہ بہت ہی اہم اور حساس کیس ہے اور اس کسی کا میرٹ پر فیصلہ قومی مفاد میں ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہ غیر ضروری اور بغیر شواہد تبصروں سے گریز کیا جائے تاکہ الیکشن کمیشن یکسوئی سے اور جلداز جلد اس پر فیصلہ کرسکے۔ 
الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ الیکشن کمیشن میں پہلے ہی اس کیس کی سماعت فریقین کے سامنے ہو رہی ہے اور سماعت کے دوران میڈیا اور دوسرے متعلقہ افراد اور ادارے موجود ہوتے ہیں۔ 
سکروٹنی کمیٹی کے اختیارات یا منصب ایک جے آئی ٹی کا ہے اس کی کارروائی عوامی سطح پر نہیں ہو سکتی ورنہ کمیٹی کو اپنا کام کرنے میں دشواری ہوگی۔ 
کمیٹی کا طریقہ کار یہ ہے کہ شکایت کنندہ اور الزام دنہدہ مختلف معاملات پر اپنا موقف پیش کرتے ہیں اور سکروٹنی کمیٹی اس کا جائزہ لیتی ہے اور کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہرنقطے / معاملہ پر کمیٹی اپنی جامع سفارشات مرتب کر کے کمیشن کو پیش کرےگی۔ 
کمیشن کھلی سماعت میں یہ سفارشات دونوں پارٹیوں کو مہیا کرے گا اور ددنوں فریقین کی بحث سننے کے بعد جلد میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے یقین دلا یاہے کہ وہ کسی خوف یا دباو کے بغیر میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔