1991 میں اہم ترین سرکاری چیز ہتھیانے والے ملزمان 30 سال بعد پکڑے گئے
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلیے۔
نیب ملتان نے کوٹ ادو میں کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی سے سرکاری اراضی اپنے نام کروانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے 69 کروڑ 30 لاکھ روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کیا تھا۔ ملزمان میں محمد شفیق، محمد رفیق اور محبوب اقبال شامل ہیں۔
ملزمان نے 1991 میں سرکاری اراضی اپنے نام کرائی تھی، نیب حکام نے تینوں ملزموں کا احتساب عدالت سے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔