ٹی 10 لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری ہو گئے

ٹی 10 لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری ہو گئے
ٹی 10 لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری ہو گئے
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ابوظہبی میں شیڈول ٹی 10 لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری ہو گئے جس کے بعد لیگ کی مختلف ٹیموں میں شامل قومی کرکٹرز کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری ہو گئے ہیں اور لیگ کی مختلف ٹیموں میں شامل قومی کرکٹرز کی ابوظہبی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی کرکٹر اعظم خان، سہیل تنویر، شرجیل خان اور آصف علی کی کراچی سے فلائٹ شیڈول تھی جبکہ محمد عرفان، محمد حفیظ کے ساتھ کچھ آفیشلز کی لاہور سے روانگی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ٹیموں کے منتظمین نے مختلف فلائٹس کے ذریعے کرکٹرزکی جلد از جلد ابوظہبی پہنچنے کا انتظام کیا ہے جبکہ ٹی 10 لیگ کے مقابلے 28 جنوری سے 6 فروری تک شیڈول ہیں۔

مزید :

کھیل -