’محمد عامر چھوٹے بھائیوں جیسا ہے، میں اس کیخلاف نہیں بلکہ۔۔۔‘ محمد حفیظ نے ایک بار پھر میدان میں آ گئے

’محمد عامر چھوٹے بھائیوں جیسا ہے، میں اس کیخلاف نہیں بلکہ۔۔۔‘ محمد حفیظ نے ...
’محمد عامر چھوٹے بھائیوں جیسا ہے، میں اس کیخلاف نہیں بلکہ۔۔۔‘ محمد حفیظ نے ایک بار پھر میدان میں آ گئے
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فکسنگ سکینڈلز میں ملوث پاکستانی کرکٹرز کی قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق ہمیشہ دو آراءرہی ہیں اور کچھ اس بات کے حق میں ہیں تو کچھ اس کی مخالفت بھی کرتے ہیں اور قومی ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ بھی ان میں سے ایک ہیں جنہوں نے 2016ءمیں محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کی تھی۔ 

محمد حفیظ اس حوالے سے متعدد مرتبہ اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں کہ فکسنگ سکینڈلز میں ملوث کرکٹرز کی قومی ٹیم میں واپسی نہیں ہونی چاہئے اور چند روز قبل بھی انہوں نے ایسا ہی کچھ بیان دیا تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ وہ محمد عامر کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ان کی اس حرکت کے خلاف ہیں جو انہوں نے ماضی میں کی، اور وہ ہر اس کرکٹرز مخالفت کریں گے جو مستقبل میں ایسا کام کرے گا۔ 

انہوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے دستیابی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں پر برہمی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ ملکی وقار کیلئے کھیلے ہیں اور جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے مکمل طور پر دستیاب ہیں اور اس کیلئے بائیو سیکیورٹی ماحول میں آسانی سے شامل ہو جائیں گے۔ 

مزید :

کھیل -