تین بیگمات والا شخص پہلی بیوی کے ہاتھوں مارا گیا

تین بیگمات والا شخص پہلی بیوی کے ہاتھوں مارا گیا
تین بیگمات والا شخص پہلی بیوی کے ہاتھوں مارا گیا
سورس:   Pixabay

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تین شادیاں کرنے والے شخص کو اس کی پہلی بیوی نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق قائد اعظم کالونی کے ولی محمد نے تین شادیاں کر رکھی تھیں اور اس نے تینوں بیویوں کو ایک ہی گھر میں رکھا ہوا تھا۔ اس نے پہلی بیوی شاہین کو 2013 میں طلاق دے دی تھی لیکن اس کے باوجود اسے اپنے ساتھ گھر میں ہی رکھا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں کسی بات پر تنازعہ ہوا جس پر طیش میں آکر شاہین نے ولی محمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -