چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے انتخابات کیلئے اوپن بیلٹ کی حمایت کردی

چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے انتخابات کیلئے اوپن بیلٹ کی حمایت کردی
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے انتخابات کیلئے اوپن بیلٹ کی حمایت کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کے انتخابات کیلئے اوپن بیلٹ کی حمایت کردی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر تحریری جواب جمع کرا دیا، جواب میں کہاگیاہے کہ الیکشن ایکٹ2017 کے تحت سینیٹ کیلئے خفیہ رائے شماری ہوتی ہے،آرٹیکل 226 کے تحت وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ کے علاوہ تمام الیکشن خفیہ ووٹنگ سے ہوں گے،عدالت نے ہمیشہ عوامی مفاد کو مدنظررکھ کرآئین کی تشریح کی۔

چیئرمین سینیٹ کاکہناہے کہ پارٹی کیخلاف ووٹ دینے والوں میں سامنے آنے کاحوصلہ بھی ہونا چاہئے،اپنی مرضی سے ووٹ دینے والے نمائندوں کو نتائج کیلئے بھی تیار رہناچاہئے،آئین میں تبدیلی پارلیمان،اس کی تشریح کرنا عدلیہ کی صوابدید ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -