ماہر نفسیات نے اپنی اکلوتی ڈاکٹر بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

ماہر نفسیات نے اپنی اکلوتی ڈاکٹر بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کرلی
ماہر نفسیات نے اپنی اکلوتی ڈاکٹر بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کرلی
سورس:   Twitter

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں ماہرین نفسیات لوگوں کی مشکلات حل کرنے میں مدد کرتے ہیں لیکن اگر کوئی ڈاکٹر خود ہی مسائل کا شکار ہوجائے تو اس کی کاؤنسلنگ کون کرے؟ ماہر نفسیات کے ڈپریشن کا شکار ہونے کا افسوسناک واقعہ اولیا کے شہر میں پیش آیا ہے جہاں ایک ڈاکٹر نے اپنی اکلوتی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق جسٹس حمید کالونی میں گھریلو جھگڑے پر ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر نے اپنی بیٹی ڈاکٹر علیزہ حیدر کو گولی مار کر قتل کردیا، اس کے بعد انہوں نے گولی مار کر اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ باپ بیٹی کی لاشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ڈاکٹر علیزہ حیدر تین بچوں کی ماں تھی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -